Use APKPure App
Get تاریخ التفسیر old version APK for Android
tareekh al tafsir
تفسیر کا معنی بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہ ے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآ مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافراد ی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ Il s'agit d'une entreprise qui est en train de faire face à une situation difficile. تھے اور آپ کو وحی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔ اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میۺ آا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد خلافت راشد ہ میں مسلمانوں کی زیادہ توجہ حفظ قرآن اور تدوین حدیث اور ملکی معاملات پر رہی اس لیے تفسیر کے نام سے سوائے تفسیر ابی بن کعب اور تفسیر ابن عباس کےاورکوئی تفسیر کی کتاب مرتب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عصر حاضر تک قرآن کریم کی ہزاروں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں اور ہر صدی میں م تعدد کتب تفسیر کی کئی لکھی گئیں کے علاوہ قرآن کریم کےمتعدد پہلوؤں پر علمی و تح قیقی کام موجود ہے ۔ زیر نظر کتاب ''تاریخ التفسیر'' عبد الصمد صارم الازہری کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے عہدِ رسالت سے لے کرچودویں ہجری تک لکھی جانےوالی کتب تفسیر اور مفسرین کا مختصراً تذکرہ کرنےکےبعد حدیث وتفسیر کی بعض اصطلاحات ، طبقات المفسرین اور ایک مفسر کےلیے جن کاعلوم کا جاننا ضروری ہے ان کوبھی بالاختصار تحریر کیا ہے ۔ یہ کتاب اہل علم او رطالبان ِعلوم نبوت کے لیے مفسرین اور کتب تفاسیر کے تعارف کے حوال س ے قیمتی تحفہ ہے اللہ تعالی مؤلف اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا).Nécessite Android
5.0
Catégories
Signaler
Last updated on Dec 5, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
تاریخ التفسیر
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Dec 5, 2023