Use APKPure App
Get تعلیم الوقف مع شرح تفہیم الوصف old version APK for Android
taleem ul waqaf ma sharah tafheem ul wasaf
وقف کا لغوی معنی ٹھہرنا اور رُکنا ہے۔ جبکہ اہل فن قراء کرام کی اصطلاح میں وقف کے معنی ہیں کہ"کلمہ کے آخر پر ات نی دیر آواز کو منقطع کرنا جس میں بطور عادت سانس لیا جاسکے، اور قراء ت جاری رکھنے کا ارادہ بھی ہو، عام ہے کہ وقف کرنے کے بعد مابعد سے ابتداء کریں یا ماقبل سےاعادہ" (النشر:۱؍۲۴۰) معرفت وقف وابتداء کی اہمیت اور اس علم کی ضرورت کااحساس کرنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جس طرح دلائل شر عیہ یعنی قرآن وحدیث اور اجماع اُمت سےقرآن مجید کا تجوید کے ساتھ پڑھنا واجب اور ضروری ہے، اسی طرح معرفت الوقف، یعنی قرآنی وقوف کو پہچاننا اور دورانِ تلاوت حسنِ وقف وابتداء کی رعایت رکھنا اور اس کا اہتمام کرنا بھی ضرو ری ہے اوراس میں کسی کاختلاف نہیں ۔اوروجہ اس کی یہ ہے کہ جس طرح تجوید کے ذ ریعہ حروف قرآن کی تصحیح ہوتی ہے اسی طرح معرفت الوقوف کے ذریعے معانی قرآن کی تفہ یم ہوتی ہے۔ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے :'' مجید کوترتیل کے ساتھ پڑھو ۔''(المزمل:4) سیدنا علی سے ترتیل کا معنی پوچھا گیا توآپ نے فرمایا:''الترتیل ہو تجوید الحروف ومعرفۃ الوقوف''(الإتقان فی علوم القرآ ن:۱؍۸۵) یے گئے ہیں 1۔تجوید الحروف 2۔معرفۃ الوقوف ۔پس تجوید الحروف کی طرح معرفۃ الوقوف بھی ترتیل کا ایک جزء اور اس کا ایک حصہ ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب" تعلیم الوقف (کامل) مع شرح تفھیم الوصف " محترم جناب قاری م حمد اسماعیل صادق خورجوی مکی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں علم وقف کی عل می وفنی مباحث کو ایک جگہ جمع فرمادیا ہے۔ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حس نات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ).Telechargé par
Than Naung
Nécessite Android
Android 5.0+
Catégories
Signaler
Last updated on Jun 11, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
تعلیم الوقف مع شرح تفہیم الوصف
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Jun 11, 2024