Use APKPure App
Get روزہ اور اس کی حقیقت old version APK for Android
roza aur iski haqeeqat
روزہ اسلام کا ایک رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک وہی مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا ۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے او ر شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دونو میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑ ی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آم یزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب '' روزہ اور اس کی حقیقت'' شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کے روزوں کے احکام ومسا ئل کے متعلق ایک رسالے ’’ حقیقۃ الصیام ‘‘کا ترجمہ ہے ۔ اس رسالے میں روزے کے جملہ احکام ومسائل اختصار کے ساتھ موجود ہیں ۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی اس کتابچے پر تخریج الاحادیث اور زہیر الشاویش نے احاد یث کی تحقیق کی ہے ۔جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب کے ''ادارۃ البحوث العلمیۃ والافتاء'' نے اس کاترجمہ کروا کر اسے طاعبت سے آراستہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا).Telechargé par
Zizo Gyan
Nécessite Android
Android 5.0+
Catégories
Signaler
Last updated on May 15, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
روزہ اور اس کی حقیقت
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
May 15, 2024