Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies
سیرت النبی ﷺ پر خطبات icône

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Feb 25, 2023

À propos de سیرت النبی ﷺ پر خطبات

seerat ul nabi pr khutbat

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول سیدنا آدم ﷤ فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہی آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتبG عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالم اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ  کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات ومحاض،ییی کیییییی پvrir جن کوبعد  میں کتابی صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔ اوراسی طرح بعض علماء کرام نے سیرت النبی کو خطبات کی صور× زیر نظر کتاب ''سیرت النبی ﷺ پر خطبات ''مولانا ابو محمد عزیر یونس السلفی المدنی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسنی،سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور )  کےان لیکچرز   کا   مجموعہ ہے ۔جو انہوں نے 2015ء میں   ڈیفنس ،لاہور کے ایک اسلامک سنٹر میں    ایک ورکشاپ بعنواں''  ثلاثة أيام مع النبي المصطفىٰ  '' تین دن نبی مصطفیٰﷺ کےساتھ''  میں پیش کیے ۔مولانا عزیر یونس صاحب نے ان تین دنوں میں رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اورعوام الناس کو کتاب وسنت کے منہج سے متعارف کرایا۔سیرت النبی پر اس منفرد ورکشاپ کو  بہت پسند کیاگیاکثیر تعداد میں  لوگ حاضر ہوئے  اور آن لائن بھی احباب نے اسے  سنا کئی احباب  نےاسے کتابی شکل میں لانے کا  اصرار کیا  تو موصوف نے  اس میں   مزید کچھ اضافے کر کے اسے مرتب کردیا ۔فاضل مرتب  نے  اس میں  رسول اللہ ﷺ کی حیات ِطیبہ، صحابہ کرام ﷢ اور اہل بیت ﷢ کے حوالے سے کتاب وسنت کے منہج کو اجاگر کرنے کی کوشش کی  ہے  اور اس میں  صحیح احادیث اور صحیح واقعات کو نقل کیا ہے تاکہ علماء ووواعظین سیرت نبوی میں جو ثابت ہے اسے عوام الناس کو بیان کریں اور جو غیر ثابت ہےاس سے گریز کریں ۔اللہ تعالیٰ مولانا عزیر یونس صاحب کی اس عظیم کاوش کو شرف ِقبولی nécess (آمین)(م۔ا).

Quoi de neuf dans la dernière version 1.0

Last updated on Feb 25, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Chargement de la traduction...

Informations Application supplémentaires

Dernière version

Demande سیرت النبی ﷺ پر خطبات mise à jour 1.0

Nécessite Android

5.0

Voir plus

سیرت النبی ﷺ پر خطبات Captures d'écran

Charegement du commentaire...
Abonnez-vous à APKPure
Soyez le premier à avoir accès à la sortie précoce, aux nouvelles et aux guides des meilleurs jeux et applications Android.
Non merci
S'inscrire
Abonné avec succès!
Vous êtes maintenant souscrit à APKPure.
Abonnez-vous à APKPure
Soyez le premier à avoir accès à la sortie précoce, aux nouvelles et aux guides des meilleurs jeux et applications Android.
Non merci
S'inscrire
Succès!
Vous êtes maintenant souscrit à notre newsletter.