Use APKPure App
Get شرح عقیدۃ الطحاویہ old version APK for Android
Sharh al Aqidah al Tahawiyya شرح العقيدة الطحاوية
اعمال صالحہ کا اعتبار ایمان پر موقوف ہے اس لیے کہ ایمان اصل ہے ۔ امام بخاری نے اعتقادی اصولوں کو کتاب الایمان اور کتاب التوحید کے تحت نہایت مفصل او رمدلل بیان فرما یا ۔امام ابوداؤد اوربعض دیگر آئمہ کرام نے ان اصولوں کو کتا ب السنۃ کے تحت ذکر کیا ہے جہاں اثبات ی انداز میں اللہ کی ربوبیت، الوہیت اس کے اوصاف کا ذکر فرمایا ہے وہاں منفی انداز میںان فرقوں کو گمراہ قرار دیا جنہوں نے اللہ کی صفا ت کا انکار کیا ۔ مسائل عقیدہ پر خصوصیت کے ساتھ بعض جلیل القدر اہل علم نے عقائد کے عنوان پر کتابیں تالیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے العقیدۃ الواسطیہ، العقیدۃالحمویہ،شرح العقیدہ الاصفہانیہا و رامام طحاوی نے العقیدۃالطحاویہ کے نام سے رسائل تالیف فرمائے۔ ان کے علاوہ بعض دیگر محدثین نے نہایت عمدہ او رمؤثر انداز میں کتابیں تالیف کیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیرنظر کتاب ’’اسلامی عقائد اردور ترجمہ شر ح عقیدہ طحاویہ‘‘علامہ ابو جعفر الورّاق الطحاوی ی عقیدہ کے موضوع پر معروف کتاب '' العقیدہ الطحاویہ '' کی شرح کا اردو ترجمہ ہے ۔ عقید ہ طحاویہ کی یہ ضخیم شرح علامہ ابن ابی العز الحنفی نےترتیب دی ۔جس میں احسن انداز می ں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کےعقائد بیان کیے گئے ۔ہیں۔ کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقو ں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افیہ شرح اپنی افمیت وا فادیت کے باعث تقریبا تمام مدارس عربیہ،جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور دیگر سعودی عرب کی جامعات وکلیات کے نصاب میں شامل ہے۔کتاب کے آغاز میں علامہ ناصر الدین البانی Les gens qui ont des problèmes avec eux sont en train de s'en prendre à eux. بہم پہنچائی ہیں۔ علامہ زاہد الکوثری اور ان کے شاگرد علامہ ابو غدہ کے اعتراضات کے جس علمی تحقیقی انداز میں ا نہوں نے پوسٹ مارٹم کیا ہے یقیناً انہی کا حصہ ہے ۔ شرح عقیدہ طحاویہ کا یہ سلیس و آسان فہم ترجمہ معروف عالم دین مصنف ومترجم کتب کثیرہ مولان ا محمد صادق خلیل نے تقریبا تیس سال قبل شائع کر کے اپنے ادارہ ضیاء السنۃ سے شائع کیا ہے جسے مدارس کے اساتذہ وطلباء کے ہاں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ان کےمیزان حسنات میں اضافہ فرمائے (آمین)
Ourdou Sharh AlAqida Al Tahawia اردو شرح عقیدۃ الطحاویہ
Adaid Ul Islam عقائد الاسلام
Darja Salisa (6ème classe) درجہ سادسہ
Livre de Darse Nizami, درس نظامی کے کتب
Wifaqul Madaris et المدارس
Telechargé par
Pink'lalaa Lolypop
Nécessite Android
Android 5.0+
Catégories
Signaler
Last updated on Mar 10, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
شرح عقیدۃ الطحاویہ
3 by Maktaba Tul Ishaat
Mar 10, 2024